نگر (اجلال حسین) پاکستان مسلم لیگ ن نگر کے نائب صدر فاضل رجوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے کرونا وائریس کی پھیلاو اور ان کی خطرات کے پیش نظر ضلع نگر خصوصاً نگر خاص تا ساس ویلی اور مناپن کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جہاں پر عوام گزشتہ تقریباً بیس دنوں سے گھروں میں محصور ہے جس کی وجہ سے نہ صرف وبائی بیماری کی وجہ سے عوام میں پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ایسے افراد جو روزانہ کے بنیادوں پرروٹی کما رہے تھے مکمل طور پر لاک ڈاون کی وجہ سے گھر میں فاقے اور دیگر مشکلات کاسامنا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ریڈزون قرار دینے کے بعد عوام کی جانب سے تعاون کرتے ہوئے آئیسولیشن میں ہیں تاہم حکومتی اداروں کی جانے سے کسی قسم کی امداد نہیں مل رہی ہیں، ہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہے کہ عوامی مسائل اور عالمی وبائی بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے ریڈ زوان علاقے کے عوام کی مالی امداد اور ہنگامی بنیادوں پر ضرورت مند گھرانوں میں اشیاء خوردنی کی فراہمی کی جائے چونکہ ایسے افراد بھی موجود ہے جو کہ روزانہ کے بنیاد پر گھر کی کفالت کر رہے تھے گھروں میں فاقے کی نوبت آچکی ہیں ایمرجنسی بنیادوں پر مدد کرنے کی ضرورت ہیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ