ہنزہ نیوز اردو

نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین کا دورہ ہنزہ، ہنزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(نمائندہ):نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین کا دورہ ہنزہ، ہنزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام لیئے اسماعیلی ریجنل کونسل ضلع ہنزہ کے اراکین سے اسماعیلی ریجنل کونسل آفس ہنزہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کرنل امتیاز الحق نے نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین کا علاقہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کا اس صورتحال میں ہنزہ کا دورہ کرنا حوصلہ افزا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنزہ اور نگر کے عوام کے کی آپس میں قربتیں ہیں ہر مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نگر اینٹی ٹاسک فورس کے اراکین نے نگر میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں نے مل کر علاقے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جس کے باعث آج علاقہ اس وبا سے پاک ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ میں جو ٹیسٹ ہوئے ہیں ان کا رزلٹ فوری طور پر فراہم ہونا ضروری ہے تاکہ جن افرادکا ٹیسٹ کے لیئے سیمپلز لیئے گئے ہیں کسی زہنی ازیت کا شکار نہ ہوں، اس م

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ