ہنزہ نیوز اردو

نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین ) نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء کی کاوشیں قابل تحسین ہیں نہات کم ایام میں ضلع ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعینات کرنا کوش آئند ہیں جبکہ سول ہسپتال علی آباد کو تین شفٹوں میں چلانے کے لئے جو بھی پلان کیا ہیں ضلع انتظامیہ اس قدر کرتی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو صحت کے معاملے میں جوبھی سہولت درکار ہونگے فراہم کیا جائے گا۔ اان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ کیپٹن(ر) سید علی اصغر نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹر سول ہسپتال علی آباد میں تفصیلی معائینہ کے دوران میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کا رقبہ وسیع ہونے کے وجہ سے نہ صرف صحت کے معاملات بلکہ دیگر کاموں میں بھی عوام کو مشکلات کاسامنا ہو رہا ہیں انشااللہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کو کم کر نے میں اپنا کردار ادا کرئیگا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء نے ڈی سی ہنزہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر محکمہ صحت گلگت بلتستان کے سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر ہیلتھ کی تعاون سے ضلع بھر کے مختلف ہسپتال کریم آباد ،گلمت اور علی آبادمیں سابقہ تین ڈاکٹروں کے علاوہ ایک لیڈی ڈاکٹر جو کہ علاقے کے لئے اہم مسلہ تھا مرکزی ہسپتال میں ہوگی دیگر 10ڈاکٹرز ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں میں تعیناتی ہوچکی ہیں جبکہ سوست ، چیپرسن، غلکین ،مرتضی آباد ، التت کے لئے ڈاکٹر ز ہفتے میں دو سے تین دن ڈسپنسریوں میں مریضوں کی چیک آپ کیا جائے گا۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ پچھلے چارسال میں ضلع ہنزہ کے ہیڈکواٹرہسپتال علی آباد جو کہ نہ صرف ضلع ہنزہ کے مریض بلکہ نگر سے تعلق رکھنے والے درجنوں مریض بھی اس ہسپتال میں اپنا چیک آپ کراتے ہیں گزشتہ چار سالوں سے پانی کا اہم مسلہ تھا مقامی ایل ایس او اور عوام کی تعاون سے پانی کو بحال کر دیا ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ملازمین بلکہ مرضوں کے لئے درپیش مشکلات تھے حل کر لیا گیا ہیں۔ جبکہ ہسپتال ہذا میں یکم جنوری کے بعد تین شفٹوں کے علاوہ مرضوں کی ایڈمییشن اور کھانے پینے کا بھی بندوبست کیاجا رہا ہیں۔ ڈ ی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ میں پیرمیدیکل سٹاف جو کہ ضلع سے باہر کام کررہے تھے ان کو مقامی اسٹیشن پر لایا گیا ہیں جو بھی ملازم غیر حاضر ہوگا ان کی تنخواہیں روکنے کے لئے بالا حکام کہا گیا ہیں جبکہ ملازمین کی حاضری کے حوالے سے کریم آباد، گلمت اور علی آباد میں بائیومیٹرک سسٹم نسف کیا گیا ہیں تاکہ ملازمین اپنے اوقات کارمیں ڈیوٹی پر حاضر ہو سکیں جبکہ انشااللہ مزید ایک لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ دو سے تین ڈاکٹر بھی فروری تک پہنچ جائینگے ۔ ڈی سی ہنزہ نے اپنے نے سول ہسپتال علی آباد میں معائینے کے دوران مریضوں سے ملے اور درپیش مسائل بھی سنے جبکہ وارڈوں میں معائنے کے ساتھ فارمیسی ، لیباٹری کے سامان ایکسرا و دیگر معاملات بھی دیکھا جس پر ڈی سی ہنزہ نے ڈی ایچ او ہنزہ گزشتہ ایک ماہ کی کارکرردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی بالا حکام کی تعاون اور اُن کی کاوشوں کو سہراہا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ