ہنزہ نیوز اردو

نومنتخب صدر شاہ جہان کے زیر صدارت ہنزہ چیمبرآف کامرس کا پہلا اجلاس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین)نومنتخب صدر شاہ جہان کے زیر صدارت ہنزہ چیمبرآف کامرس کا پہلا اجلاس، بارڈر ٹریڈ، کاروباری اور دیگر امور پر کام کرنے کے لئے کمیٹیاں بنانے پر اتفاق ہو گئے۔ اجلاس مین فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً نوجوانوں کے لئے سوست بارڈ پر کام کرنے کے لئے قانون کے مطابق کسٹم کلررینس کے طریقے کار کو سیکھانے کے ساتھ کاروباری حلقوں کے لئے چیمبرآف کامرس کے سب افس سوست میں بھی کھولنے پر اتعاق کر دیا گیا۔ صدر چیمبر آف کامرس شاہ جہان نے مزید کہا کہ کاروباری حلقے خصوصاً عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہنزہ چیمبر آف کامرس پاکستان سے مختلف کھانے پینے کے اشیاء فروٹ کو چینی منڈیوں تک رسائی کے لئے بھر پور کام کرئینگے جس کے لئے پاکستان اور چینی حکام سے بات چیت جاری ہے انشااللہ بہت جلد گلگت بلتستان کے فروٹ کو چین میں فروخت کرنے کی اجازت مل جائینگی۔ اجلاس میں مزید کہا کہ کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ضلعی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عوام اور کاروباری حلقوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عملی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں مزید کہا کہ جب تک پاک چین بارڈ 12مہینے نہیں کھلتی اس بارڈر پر کام کرنے والے تاجروں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔جبکہ اجلاس میں بہت جلد چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری اور دیگر اہم عہدوں کیلئے ناموں پر غور کیاگیا ہے اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ