ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں نیشنل سطح پر ہونے والی ٹوار ڈی خنجراب سائیکل ریس سیاحت کو فروغ دینے میں مزید مدد ملی گی توقع ہے اس سائیکل ریس میں بین الاقوامی سائیکلسٹ بھی شرکت کرئینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )ہنزہ میں نیشنل سطح پر ہونے والی ٹوار ڈی خنجراب سائیکل ریس سیاحت کو فروغ دینے میں مزید مدد ملی گی توقع ہے اس سائیکل ریس میں بین الاقوامی سائیکلسٹ بھی شرکت کرئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کے زیر نگرانی ہونیوالی بین الاقومی سطح پر منعقد ہ سائیکل ریس تین مرحلوں میں مکمل ہو گی جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خو اتین سائیکلسٹ بھی اس ریس میں حصہ لے سکتے ہے جن کے لئے ریس کا فاصلہ مختصررکھا گیا ہے تاہم اس ریس میں حصہ لینے والے خواتین سائیکلسٹ قومی سطح کے مقابلے سے الگ ہوگی جن کے لئے خصوصی انعام کا بدوبست بھی کیا جائے گا۔ڈی سی ہنزہ داکٹر انس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے مرحلے میں سائیکل ریس مقابلہ باب گلگت سے شروع ہو گی جس کے بعد راکاپوشی پوائنٹ نگر پہنچی گی جہاں پر ملکی و غیر ملکی سائیکلسٹ راکا پوشی کے پرُ فضا دامن میں لطف اٹھائینگے جبکہ دوسری دن رکاپوشی ویوپوائنٹ سے ٹوار ڈی خنجراب سائیکل ریس شروع کرئینگی شاہراہ قراقرم سے گزاتے ہوئے پاک چین تجارتی مرکز سوست پہنچی گی جہاں پر سائیکلسٹ قیام کرئینگے۔ جبکہ ریس کے اخری اور فیصلہ کن مرحلہ سوست سے شروع ہوگی اور پاک چین سرحد خنجراب ٹاپ پر اختتام پزیر ہوگی جہاں پر ٹوار ڈی خنجراب سائیکل ریس کے پوزیشن کا اعلان جائے گاجبکہ اسی روز ملکی و غیر ملکی سطح سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ضلع ہنزہ کے مشہور معروف سیاحتی مقام کریم آباد لایا جائے گا جس کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں پر گلگت بلتستان کے اعلیٰ سول اور سرکاری حکام شرکت کرئینگے جہاں پر پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو انعامات سے نوازے گے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا کہ یہ عوام ہنزہ کے لئے اعزاز حاصل کہ پہلی دفعہ بین لاقومی سطح پر ایک میگاایونٹ ہونے جارہا ہیں جس کے لئے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سرزمین ہنزہ پر انے والے ملکی و غیر ملکی اتھلیٹک سیاحوں کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہں گے۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ