ہنزہ نیوز اردو

میڈیا و سروے کے مطابق رہائشی علاقے کی طرف ہنزہ ششپر گلیشیر کا پھیلاو 25دنوں میں تقریباً120فٹ سے زائد پھیل گئی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین خصوصی رپورٹ ) ہنزہ ششپر گلیشیر ہنزہ کا پھیلاو خوف ناک انداز میں ، میڈیا و سروے کے مطابق رہائشی علاقے کی طرف ہنزہ ششپر گلیشیر کا پھیلاو 25دنوں میں تقریباً120فٹ سے زائد پھیل گئی ہے۔ میڈیا سروے کے مطابق 25دن قبل ششپر گلیشیر کی پھیلاو کا اندازہ لگانے کے لئے ایسے لگائے گئے تھے تاریخ ہذا مکمل ہونے کے بعد ششپر گلیسشیر کا معائینہ کرنے کے بعد گلیشیر کی رفتار توقع سے زائد دیکھنے میں آئی،گزشتہ 25دنوں میں گلیسشیر اس طرح پھیلا گئی ہے کہ ہمیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ گلیشیر کا پھیلا اس مقام تک پہنچ گیا ۔ اندازے کے مطابق ششپر گلیشیر کی پھیلاو گزشتہ تین ماہ میں تقریباً دو کلومیٹر طویل جبکہ تین سو سے زائد اونچا گلیشیر نالے میں رہائشی مقامات کی طرف تیز رفتاری سے بڑھ گئی ہیں۔ میڈیا سروے کے مطابق جس رفتار میں گلیشیر کا مومنٹ میں تیزی دیکھنے میں آگئی گلیشیر کی پھیلاو اور اونچائی کا حساب لگایا گیا تو آئندہ 20بیس دنوں میں دو میگاواٹ پاور حسن آباد منصوبے کا ابتدائی سلکنگ ٹینکی زد میں آئی گی جہاں پر لاکھوں روپے کی لاگت کر چکے ہیں جبکہ پاس پاس نزدیک ہی علی آباد ، ڈورکھن حیدر آباد کے لئے ابپاشی کے لئے واٹر چینل کا ہیڈ زد میں انے کا خدشہ ہیں جس کی وجہ سے متقلقہ آباد کاری کے لئے بند باھندیں والی پانی کا سربند کو بھی نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہیں ۔ اس موقع پر جائرے وقوع پر جانے والے مقامی افراد نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ششپیر گلیشیر جس رفتار کے ساتھ گزشتہ 25دنوں م یں ششپر گلیشیر کا پھیلاودیکھنے میں آیا اللہ خیر کریں خطرناک صورت اختیار ہونے کا اندشہ دیں رہا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ششپیر گلشیر کی پھیلا اگر اسی طرح سے ہوئی تو آئندہ چار سے پانچ ماہ کے اندر حسن آباد ہنزہ گاوں میں بسنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی جانی نقصان کا سامنا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں اس دفعہ گلیشیر کی پھیلاو ہو رہی ہیں موسمی تبدیلیوں کی اثر سے پانی کی پگھلاو میں جس طرح اضافہ ہوتا جا رہا ہیں رہائشی علاقوں کی نقصانات کے علاوہ مرتضی آباد تا حید رآباد آبپاشی اور پینے کے پانی کے مختلف چینلز اور دیگر ہزاروں کنال زیر کاشت زمینوں کے علاوہ ہزاروں پھل دار اور غیر پھلدار درختوں کے علاوہ دیگر تعمیرات کو بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہیں ۔ ششپر گلشیر کی پھیلاو تو اپنی جگہ مگر گلشیر کی وجہ سے دو نالوں بہتا ہو پانی بھی گلشیر نے روکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خطرناک جھیل کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ