ہنزہ نیوز اردو

میری عمر جب دس برس کی تھی تو میں نے بحیثیت بوائے سکاؤٹ اپنی خد مات محلہ کی سطع پر آغاز کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(انٹر ویو۔عبدالمجید): آزاد امید وار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ۶ (ہنزہ) رحمت علی نے کہا ہے کہ مجھے قومی خد مت کا جذبہ اوائل عمر ہی سے تھا۔ میری عمر جب دس برس کی تھی تو میں نے بحیثیت بوائے سکاؤٹ اپنی خد مات محلہ کی سطع پر آغاز کیا۔ پھر سکول و کا لج نیز بعد ازاں یو نیورسٹی میں طالب علموں کے شانہ بشانہ قومی خد مت میں اپنا حصہ ڈال دیاگیا۔سیاست میں حصہ لینا عین عبادت ہے اور سیاست کی وساطت سے خدمت ممکن ہے۔ اس سے قبل میں مسلم لیگ(ن) کی سیاسی پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی کیریر کا ابتدا کیا۔ اس میں مئیر خاندان کے گھر میں تین عہدے ہوا کرتی تھیں اور میں پارٹی کا ضلعی جنرل سیکریٹری تھا۔ ہر ایک فیصلے کے دوران کسی کی سنی نہیں جاتی تھی اور نہ کسی کو بولنے کی اجازت تھی۔ اس وجہ سے میَں مسلم لیگ(ن) سے باغی ہوا۔ اس وقت میَں قومی خد مت کے لئے نو جواں ہوں۔ فہم و فراست، وقت فیصلہ، سیاسی بصیرت رکھتا ہوں۔ سیاسی نشیب و فراز سے میَں بہت واقف ہو چکا ہوں۔ نیز خد مت کے لئے یہ بہترین فرصت ہے۔ میرے
ساتھ جو بھی امیدوار حلقہ ۶ سے میدان سیاست میں آنے کے لئے انتخاب لڑ رہئے ہیں وہ اُن سب کو اپنے اختیارات تک کا بھی علم نہیں میری بنیادی ترجیحات میں گلگت بلتستان میں قانون سازی کی بے حد ضرورت ہے اور سر کاری اداروں میں پا لیسی سازی کی بھی ضرورت ہے۔ جن میں نا دار افراد، خواتین کے حقوق، تعلیمی، سیاحتی، مائینگ اینڈمنرلز،لو کل گورنمنٹ میں، احولیاتی آلود گی، چین پاکستان قومی اقتصادی راہداری میں،محکمہ پولیس میں، تعمیرات عامہ(بی اینڈ آر) محکمہ صحت اور دیگر ا داروں میں اصلاحات ہونی چاہئے اور میَں کراؤں گا۔ عوام نے مجھے اپنا حق رائے دہی سے نوازا تو طالب علموں کے لے وظائف،انٹر نیٹ کی جدید ترین سہولیات کی فراوانی، شیڈول بنکوں سے بے روز گار نو جوانوں کے لئے آسان شرائط پر قرضے، سالانہ ترقیاتی فنڈز میں تین گنا اضافہ، ایل پی جی آئیر مکس منصوبہ پر عمل درامد کی منظوری، علاوہ ازیں اس وقت جاری ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام میں تیزی لانا شامل ہیں۔ ہنزہ میں آبادی کے تناسب سے ایک نہیں تین نشستیں میَں دلاؤگا اور اسیران میں سے آخری قیدی کی رہائی تک میری جد و جہد برقرار رہئے گی۔ میں بد ترین شکست کے لئے تیار ہو کر بہترین فتح مندی لیکر اسمبلی کی چھٹویں نشست پر براجماں ہو کر اہلیان ہنزہ کی خد مت کر کے آئند پانچ برس گزاروں گا۔ شکست کی صورت میں ان تمام ووٹرز کی نمائندگی بھر پور طریقے سے کروں گا جنھوں نے مجھے اپنا حق رائے دہی سے سر فراز کیا گیا ہے ساتھ ہی ایک بہترین حزب اختلاف کا رہنما بن کر عوام کی قیادت کروں گا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ