ہنزہ نیوز اردو

مومن آباد ہنزہ میں معروف مدبر اور دانشور وزیر قدیرو سے منسوب یاد گار کا افتتاح

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اسلم شاہ) ایل جی اینڈ آر ڈی اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی مشترکہ کوششوں سے فہم وفراست اور دانائی کے لئے مشہور وزیر قدیر المعروف قدیرو کے نام سے منسوب مومن آباد میں یاد گار کا افتتاح،  افتتاح کی رسم ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق نے ادا کی۔ اس موقعے پر ایک تقر یب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی سی ہنزہ سمیت ہنزہ بھر سے عمائدین اور اکابرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر تقریب میں وزیر قدیرو کی حکمت اور دانائی کو شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیامومن آباد ہنزہ میں معروف مدبر اور دانشور وزیر قدیرو سے منسوب یاد گار کا افتتاح

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ضلع ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ یہ یاد گار ہماری طرف سے اس عظیم ہستی کے کارناموں کے اعتراف میں ایک چھوٹا سا خراج تحسین کا تحفہ ہے۔ یہ یادگار صرف مومن آباد میں سڑک کے درمیاں بنا ہوا ایک چھوٹی سی علامت نہیں ہے بلکہ یہ علم وحکمت کی پذیرائی کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ہنزہ میں کسی حکمران کے نام سے بھی کوئی یاد گار نہیں بنا ہے، لیکن آج ایک مدبراور دانا کی یاد گار بننا ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے لئے یہاں کے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب سے بریگیڈیر ر احسام اللہ بیگ ،ایچ ایم پی ایس کے پرنسپل نظیم امان اور دیگر نے اپنے خطاب میں وزیر قدیر المعروف قدیرو کی دانائی اور تدابر کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ بروشسکی زبان اور ہنزہ میں وزیر قدیرو کی کہاوتیں ،دانائی کی باتیں اور بڑے بڑے فیصلے جو انہوں نے اپنی دانائی اور حکمت سے کی ہیں آج بھی مشہور ومعروف ہیں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ