ہنزہ (اجلال حسین) مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کی جانب والی اقدام کو بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام اخری حد تک جانے کو تیار ہے انشااللہ ایک بہت جلد کشمیر بنے گا پاکستان۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ فیاض آحمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے مودی سرکار کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ جب تک کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یکجہتی جاری رہے گی۔ کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظررکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ(اقوام متحدہ) کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے اظہار کرنے کا حق دیا جائے۔ا س موقع پر انہوں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کشمیری بھائیوں کے لئے ان کی عزائم ٹھیک نہیں سہے ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طور پر جینے نہیں دیا جائے۔ کشمیر میں مسلمانو ں کا قتل عام اور گزشتہ کئی مہنوں سے کشمیری عوام کو نظر بند کرتے ہوئے کرفیو اس بات کا ثبوت ہے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ