ہنزہ(سلیم برچہ) صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ کے جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں موجود تمام ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو مریضوں کے لئے سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے فل فور کھولے جائیں۔ مزید انہوں نے کہا اس وقت ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں مریضوں کے لئے او پی ڈی بند کرنا انتہائی غیر سنجیدہ اقدام ہے جس کے نتیجے میں تمام تر مریضوں کو مجبوراً کلینک کے جانب جا رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں مزید خطرناک اور تشویشناک حالات تک تعداد میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مراکز میں سکریننگ کا عمل متعارف کرانے کی ضرورت ہے جہاں سے پتہ چل جائے گا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کون ہے اور کسے دیگر مرض لاحق ہے اس وقت ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد انتہائی کم ہے سب مریضوں کو انہی بستر پر لیٹایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے کا باعث بن رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ او پی ڈی سمت تمام شعبوں کو تمام مریضوں کے لئے کھولے جائیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ