ہنزہ نیوز اردو

منرلز اور دیگر وسائل سے لوٹی جانے والی رقم گلگت بلتستان کے خزانے میں جمع کرائی جائے، مولانا سلطان رائیس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(بیورو رپورٹ) منرلز اور دیگر وسائل سے لوٹی جانے والی رقم گلگت بلتستان کے خزانے میں جمع کرائی جائے. امین گنڈاپوری آمدن بڑھانے کے بجائے معاہدے کے مطابق منرل اور دیگر وسائل پر قانون سازی سمیت تمام اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کرے عوامی ایکشن کمیٹی وعدے کی ہرحال میں پاسداری چاہتی ہے گلگت بلتستان کے وسائل پر صرف گلگت بلتستان کا حق ہے اور اس پر تصرف کرنا گلگت بلتستان کے منتخب ممبران کا حق منرل رولز میں ترمیم اور اختیارات کی منتقلی کے بارے وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان سنجیدگی سے کام کرے اور متعلقہ شعبے سے وابسطہ لوگوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائے اور غیر قانونی طور پر زمینوں کی لیز دینے کا سلسلہ ختم کرکے لوکل افراد کی ضمانت اور صوبائی حکومت تائید پر لیز جاری کیئے جائیں. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد گنڈاپور کو بھی گویائی نصیب ہوئی ہے اور منرلز سمیت وسائل پر تصوف کا خیال آیا ہے شاید انکو معلوم نہیں ہوگا کہ وفاقی حکومت کے نگرانی گلگت بلتستان کونسل اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات میں منرل سمیت دیگر وسائل پر اختیار کا حق گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کو دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی انتظار میں ہے اور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا حق گلگت بلتستان کے عوام کے پاس موجود ہے

احساس نیوز

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ