کھرمنگ (ذیڈ اے کھرمنگی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گلگت بلتستان کے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں شہروں میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے آۓ روز گلگت بلتستان کے شہریوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔حالیہ ایک مہینے کے دوران کراچی میں مقیم کھرمنگ کے سرحدی گاٶں اولڈینگ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل سٹور کے مالک شہید فدا حسین کو ٹارگٹ کیا گیا اور کراچی میں سیفی ہسپتال میں کام کرنے والے گلگت بلتستان یاسین ضلع غذرکی بیٹی نرس خوش بخت بھی پچھلے 6 دنوں سے پراسرار طورپر غاٸب ہے۔جب کہ روالپنڈی میں استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم اعجاز کی گوجر خان سے تین دن گمشدگی کے بعد تشدد ذدہ لاش برآمد ہوۓ۔اس سے پہلے بھی لاہور میں دلاور عباس اور کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کو تعصب کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔واضح رہے گلگت بلتستان میں سہولیات زندگی جس میں روزگار کے ذراٸع،تعلیم ،صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان کے دوسرے شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔جبکہ شہروں میں ہجرت کرنے کے بعد یہاں کے سادہ لوگوں کو شہروں میں جانی نقصانات سمیت معاشی طور پر ہراساں کے سینکڑوں واقعات پیش آچکے ہیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ