ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے حالیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کے حوالے سے آنے والے فیصلہ کے بعد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو جلد متفقہ طور پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کے لئے قرار داد منظور کریں اور ملک کے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین کو گلگت بلتستان سے واپس بیجھ دیا جائے اس وقت گلگت بلتستان کے ممبران کو یکجا ہوکر گلگت بلتستان کے مستقبل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ گلگت بلتستان کا مستقبل کا فیصلہ اب گلگت بلتستان کے عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہیں مذید انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کے بحران اور دیگر ایشوز کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سنیٹر اعتزاز احسن اور دیگر رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے انشا اللہ وہ سینیٹ آف پاکستان میں ان مسائل پر بات کرنے کے ساتھ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اعلی ذمہ داروں سے اس حوالے سے میٹنگ کرینگے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ