ہنزہ نیوز اردو

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہنزہ کے ہزاروں طلباء و طالبات ہنزہ پہنچ چکے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ذوالفقار بیگ سے ) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث دیگر علاقوں کی طرح ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہنزہ کے ہزاروں طلباء و طالبات ہنزہ پہنچ چکے ہیں بیشتر تعلیمی اداروں نے طلبا و طالبات کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے آن لائن لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے بدقسمتی سے ہنزہ کا خوبصورت گاوں مرتضی آباد میں فور جی سروس مہیا ہی نہیں ہے جس کے باعث مرتضی آباد کے سینکڑوں طلباء و طالبات آن لائن کلاسز سے محروم ہیں ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے مرتضی آباد کے اسٹوڈنٹس نے بذریعہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا سکیٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ ہاکوچر نگر میں نصب ایس کام ٹاور سے فور جی سروس مہیا کیا جائے بصورت دیگر اسٹوڈنٹس کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر کمانڈر ایس سی او ہماری جائز ڈیمانڈ کو ضرور پورا کریں گے اور تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر