ہنزہ نیوز اردو

معاشرے کی ترقی کا محضر خواتین کی تعلیم پر ہے خواتین کی تعلیم سے پوری خاندان تعلیم یافتہ ہوتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کا محضر خواتین کی تعلیم پر ہے خواتین کی تعلیم سے پوری خاندان تعلیم یافتہ ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سلطان آباد میں4کروڑ کی لاگت سے قائم ہونے والی گرلز انٹر کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ 60 کروڑ کی لاگت سے سلطان آباد تا چلمس داس پل تعمیرہو گا۔ جس سے سلطان آباد سمیت حلقہ 3کو سفری سہولیات میسر آئے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گرلز کالج ایسے موزوں جگہ پر تعمیر ہو رہی ہے جہاں پانی ، بجلی اور ذریعہ آمد ورفت کی سہولت موجود ہے اور انشااللہ یہاں پر مستقبل میں میڈیکل کالج اور ہسپتال بھی قائم ہو گااس سے نہ صرف حلقہ 3 کے عوام مستفید ہو نگے بلکہ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔ یہ اس عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ عوام زمینوں پر مقدمہ بازی کے بجائے حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اب یہ انٹر کالج قیام ہو گا۔ مستقبل میں یہ ڈگری کالج کا درجہ ملے گا جس سے خواتین کو اُن کے گھر کی دہلیز پر تعلیم میسر ہو گا۔ سنگ بنیاد کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات وقانون نے کہا کہ 1994میں بھی جب اسمبلی ممبر تھا تو اُس وقت بھی خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیا تھا اب بھی خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں ۔ 7کروڑ روپے میرے فنڈز ہیں جس کو تعلیم پر خرچ کر رہا ہوں یہ پیسے اپنے ورکروں پر بھی خرچ کر سکتا تھا لیکن میں نے پورے خطے کا سوچا ہے عوام نے جس طریقے سے ووٹ دیا ہے اُس کے اعتبار پر پورا اُترنے کی کوشش کر رہا ہوں اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں حلقہ 3سمیت گلگت بلتستان نامکمل منصوبوں کا قبرستان بنا نا ہو ا تھا ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ، میرٹ کی پامالی ، کرپشن کے علاوہ عوامی مفاد کے لئے کوئی کام نہیں ہوا اب چیف انجینئر محکمہ تعمیرات رشید احمد کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے آج نامکمل منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ اب تک میرے حلقے میں 40کروڑ کی لاگت سے سٹرکیں بن رہے ہیں۔ عوام کو اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنج کے لئے تیار رکھیں ۔ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت اور دیگرترقی کی راہیں کھلیں گے اور اس سے عوام کی معیار زندگی بدل جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر محکمہ تعمیرات رشید احمد نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ صوبائی وزیر تعمیرات اپنے فنڈز نے حلقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے یہ کالج نہ صرف حلقہ 3بلکہ ضلع نگر اور ہنزہ کے طالبات بھی مستفید ہو نگے بہت جلد سلطان آباد تا چلمس داس پل کا سنگ بنیاد بھی آئیندہ چند روز میں رکھا جائے گا۔ اس پل کی تعمیر سے فاصلے سمٹ جائیں گے۔ تقریب سے ڈائریکٹر کالجز منظور کریم، مشہور شاعر غلام عباس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر علی مظفر نے صوبائی وزیر اور دیگر مہمانوں کو کالج کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ