ہنزہ نیوز اردو

مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنان اور رہنما اختلافات میں الجھنے کی بجائے علاقائی مسائل پر توجہ دیں، نمبردار اسلم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ   فروری14 ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنان آپس میں اختلافات رکھنے کے بجائے علاقے کے عوام کی خدمات کرنا سیکھیں۔ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدادارن اور پارٹی کارکنا ن اپنی اضلاع میں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیکر مکمل کرنے کی کوشش میں ہے مگر ہنزہ کے کار کنان آپس میں اختلافات اور جھگڑتے ہوئے عوام کو نقصان کرتے ہیں ۔ ہنزہ کے عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں خصوصاً بجلی کے منصوبے التوا کا شکار کے ساتھ ٹینڈر شدہ پاور منصوبوں پر کام کرنے شروع کرانے کے بجائے ان کو بھی روک کر عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر نمبردار اسلم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان گلگت بلتستان میں اپنی اضلاع کی مشکلات اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جد وجہد کر تے ہیں مگر ہنزہ کے کارکنا ن صرف اور صرف اخباری بیانات کے علاوہ زاتی اختلافات اور پارٹی عہدادارن عہدوں کے پیچھے لگائے ہوئے ہیں ان کی اس ذاتی مفادات کی وجہ سے علاقے میں کسی منصوبے پر کام کرنے کے بجائے کام دن بدن التو کا شکار ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان وپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ذاتی دلچسپی کی وجہ نہ صرف ہنزہ کو ضلع کا درجہ دیا بلکہ کھرمنگ، شگر اور نگر کو بھی اضلاع بنا کر عوام کے توقعات اور مطالبات کو پورا کیا جس کی وجہ سے ہنزہ کے عوام اور دیگر اضلاع کے عوام نے اس کا صلہ گزشتہ جنرل انتخابات میں عوام نے بھاری اکثریت سے جیتا کر دیا ہے ۔ مگر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنوں نے عوام کے ساتھ اتنا مذاق کیا ہے کہ ان کے نظر وں میں عوام کی خدمت سے زیادہ اپنی عہدے ان کے لئے محترم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہنزہ کو ضلع ملنے کی وجہ سے عوام نے میر غضنفر علی خان کو ووٹ دیکر کا میاب کیا تھا جب سے میر غضنفر علی خان گورنر ہوئے اُس دے کے بعد علاقے کے عوام کی دکھ درد سننے کے لئے کوئی نمائندہ نہیں جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے پی ایم ایل این کی مقبولت روز بدوز کم ہونے کی وجہ سے آئندہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو سخت مشکلات کا سامنا کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ