ہنزہ نیوز اردو

مسلسل شدید گرمی کے باعث گلیشر ز پگھلنے سے دریا ہنزہ میں اونچے درجے کا سیلاب نے ہنزہ گوجال کے نشینی علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گوجال (رحیم اللہ بیگ) مسلسل شدید گرمی کے باعث گلیشر ز پگھلنے سے دریا ہنزہ میں اونچے درجے کا سیلاب نے ہنزہ گوجال کے نشینی علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے گوجال کے مختلف مقامات سمیت پھسو گوجال اور گرچہ کے زمینوں کا کٹاؤ جاری ہے جسکی وجہ سے دونوں گاوں کے آبادی کو شدید خطرات لاحق ہے دریا کی کٹاؤ نے پھسو میں کئی پھل دار اور غیر پھل دار درخت کٹاؤ کی زد میں آئے ہیں اور کئی عمارتوں کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ گرچہ گوجال میں ضلعی انتظامیہ سمیت ڈزاسٹر منیجنٹ اتھارٹی اور مقامی تنظیموں کی تعاون سے دریا کا رخ موڈنے کے لئے حفاظتی بند بھی سیلاب کی نذر ہوگیا ہے اور پورے دریا کا رخ گرچہ گاؤں کی طرف مڈ گیا ہے جس کے باعث ہزاروں سال پرانی آبادی کٹاؤ کی زد میں آیا ہے لوگوں نے وزیر آعلی گلگت بلتستان، چیف سکریٹری اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اس تاریخی گاؤں کو دریا کی کٹاؤ کی زد سے بچانے کے لئے کردار ادا کرتے ہوئے فوری امداد کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کریں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ