ہنزہ نیوز اردو

مسلسل بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کیسیز کی صورتحال کے پیش نظر ہنزہ بھر میں لاک ڈاون دفہ 144 نافظ کر دیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بہرام خان )مسلسل بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کیسیز کی صورتحال کے پیش نظر ہنزہ بھر میں لاک ڈاون دفہ 144 نافظ کر دیا گیا ۔
جرنل سٹور سمیت تمام مارکٹیں اور ٹرانسپورٹ کو بند رکھا گیا ، ہنزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا ،(این او سی )کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو بھی روکا گیا
آج ڈپٹی کمشنر فیاض احمد کے ساتھ ملاقات میں میڑیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض احمد نے کہا کہ ہنزہ میں اچانک کرونا وائرس کیسیز میں تشویش حد تک اضافہ ہوا ہے ۔تمام انتظامیہ اس وقت متحرک ہے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ عوام بھی انتظامیہ کی طرف سے طے شدہ ایس او پی پر عمل درآمد کریں۔ ہنزہ کے تمام عمائدین بازار ایسوسیشن ریجنل کونسل اور امامیہ کونسل کے عالی اہداران سے ہم نے اپیل کیا ہے کہ ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پہلے کی طرح اپنا کردار ادا کریں ۔ تاکہ اس وبا کو کم یا ختم کرنے میں ہم کامیاب ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کمیونٹی لیول پر مختلف محلوں میں کمیٹیاں بنانے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ انتظامیہ کی طرف سے طے شدہایس او پیپر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اگر عوامایس او پکو نظر انداز کرکے ایسی طرح کی صورتحال برقرار رہی تو ہم مکمل طور پر لاک ڈاون کی طرف جائنگے ۔ اس لیے عوام سے درخواست ہے کہ ماسک اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھے ۔ آج ڈپٹی کمشنر فیاض ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ فرمان کریم کی قیادت میں علی آباد بازار میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے کے لیے پولیس عملے کے ساتھ دن بھر گشت کرتے رہے ۔ بغیر ماسک کے چلنے والے افراد اور ڈرائیور حضرات کو بھی جرمانے کئے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ