ہنزہ نیوز اردو

محکمہ پولیس ضلع ہنزہ میں تبادلے، عوام میں بےچینی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نیوز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے جرنل سیکرٹری علی احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم شہدا پولیس کے دن ہنزہ کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے دئیے گئے تحفہ پرحیران ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ گلگت بلتستان میں سب سے پرامن ضلع ہے جہاں پر جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔ایسے میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین ایس-ایچ-اوز کا تبادلہ سمجھ سے باہر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان کے ضلع میں اتنے بڑھے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہنزہ بھر یعنی شیناکی، سنٹرل اور گوجال تھانوں میں دیگر اضلاع سے ایس۔ایچ۔اوز کی تعیناتی حیران کن ہے۔انہون نے حکام بلا خصوصا وزیر اعلی خالد خورشید، آئی-جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال شہید ہونے والے جنید کریم کے ورثا کو پولیس میں ملازمت دی جائے۔انکا کہنا تھا کہ یوم شہدا پولیس کے دن ایسے اقدامات سے عوام میں مزید مایوسی اور محکمہ پولیس پر اعتماد میں کمی واقع ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آج کے دن محکمہ پولیس کی جانب پوسٹینگ آرڑر بجائے جنید شہید کے ورثا کو پولیس میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دیا جاتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلی جناب خالد خورشید اور آئی-جی پولیس اس واقع کا نوٹس لینے اور اس زمن میں عوام میں پائی جائے والی بےچینی پر ایکشن لینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ