ہنزہ نیوز اردو

محکمہ صحت ہنزہ میں ہونے والی غیر قانی بھر تیوں کو فوراً منسوخ کرتے ہوئے اشتہار کرنے کے ساتھ مقامی افراد کو بھر تیوں کو یقینی بنائے جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) محکمہ صحت ہنزہ میں ہونے والی غیر قانی بھر تیوں کو فوراً منسوخ کرتے ہوئے اشتہار کرنے کے ساتھ مقامی افراد کو بھر تیوں کو یقینی بنائے جائے بصورت دیگر محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کے خلاف عوام ہنزہ کو شاہراہ قراقرم پر نکالنے میں مجبور ہو جائیگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنزہ میں آل پارٹی کانفرنس کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نہ صرف محکمہ صحت بلکہ مختلف سرکاری اداروں میں ہنزہ کو دیوار سے لگایا ہے تاہم گزشتہ روز محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے بغیر اشتہار کئے غیر مقامی 9سیکیل کے تین افراد کو سول ہسپتال علی آباد میں غیر قانو نی طور پر بھرتیاں عمل میں لائے گئے ہیں جو کہ عوام ہنزہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ ، فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے حالیہ دنوں میں کی جانے والی غیر قانونی بھر تیوں کو 48گھنٹوں کے اندر منسوخ کرنے کے احکامات جا ری کرتے ہوئے بذریعہ اشتہار میرٹ کے مطابق مقامی افرادکی بھرتیاں عمل میں لایا جائے تاکہ حقداروں کو اپنا حق ملے ، اجلاس میں مزید کہا کہ ان مذکورہ تین اسامیوں کو پرُ کرنے کے لئے قانون کے مطابق عمل میں لایا جائے بصورت دیگر 48گھنٹے کے بعد محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کے خلاف عوام کو شاہراہ قراقرم پر نکالنے میں مجبور ہو جائینگے۔ گزشتہ روز آل پارٹی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، امن کمیٹی ہنزہ کے چیرمین، بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدعوامی ورکر پارٹی کے رہنما وں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ