ہنزہ نیوز اردو

محکمہ صحت :بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ،400 نئی اسامیوں پر تقرریوں کا حکم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(علی شیر  ) سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستا ن میں انتخابات کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے محکمہ صحت میں بھرتیوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے اور 400 نئی اسامیوں پر تقرریوں کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری سروسز کو ہدایت کی کہ رواں ہفتے اسامیاں مشتہر کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے ۔ محکمہ صحت میں میرٹ پر قابل لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔ عدالت نے سکردو شہر میں کم ازکم 20دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لیے آئل ڈیپو بنانے اورکرونا وبا کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سکردوشہر، غذر اور استور میںآکسیجن پلانٹ لگانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور سینئر جج وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 37 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے متعدد پر فیصلہ دیا اور کئی مقدمات میں فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا۔سکردو شہر کے مختلف منصوبوں پراز خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے معزز عدالت نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ فوری طور پر سکردو شہر ،غذر اور استور میں آکسیجن پلانٹ لگایا جائے۔ کرونا وباء میں اس کی اشد ضرورت ہے۔دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان محمد اقبال نے معزز عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان محکمہ صحت کو 400اسامیوں کی منظوری مل چکی ہے لیکن چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہم یہ تقریاں نہیں کرسکتے۔ انتخابات کے بعد یہ تقریاں ہونگی۔ معزز عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں تقریوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کریں۔ یہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے ۔ عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سروسز کو حکم دیا کہ وہ اسی ہفتے بذریعہ اشتہار ان اسامیوں کو مشتہرکریں اور میرٹ پر قابل لوگوں کو بھرتی کریں۔ عدالت نے سکردو شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر پی ایس او اور سیکرٹری پیڑولیم کو حکم دیا کہ سکردو شہر میں کم ازکم بیس دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لیے آئل ڈپو بنایا جائے۔ عدالت نے کہا کہ سکردو شہر گلگت بلتستان میں سیاحت اور دفاعی لحاظ سے اہم شہر ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ