ہنزہ نیوز اردو

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر:غذر ٹورسٹ پوائنٹ کے گریڈ 11کے اسامی پر بغیر ٹسٹ انٹرویو تعیناتی کر دی گئی، منسٹر ٹوریزم کے ناک کے نیچے اقرباء پروری عروج پر، موصوف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔اس محکمے میں سفارش و تحفہ و تحائف اور اقرباء پروری اپنی مثال آپ ہے۔تفصیلات کے مطابق غذر گریجویٹ ایسو سی ایشن کے سینئر رہنماؤں عباس خان، حمزہ خان، محمد لطیف، وسیع شاہ و دگر نے اپنی ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے چیف منسٹر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت سے مطالبہ کیے ہیں کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سفارشی، تحفہ تحائف اور اقرباء پروری کی کلچر کو بے تحاشا فروغ دیتے ہوئے گریڈ 1سے9تک تقرریاں کرتے آئے ہیں مگر گزشتہ دنوں اس کلچر کی تو انتہاء کر دی گئی ہے کہ ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس ٹیرو میں گریڈ 11کے ایک خالی اسامی پر سورم خان ولد بلبل نادر کو جو کہ ایک میٹرک پاس شخص ہے کو تقرر کر کے میرٹ کی پامالی کر دی گئی ہے۔ مذکورہ پوسٹ کو ایڈورٹائز کیا گیا ہے نہ ہی ٹسٹ انٹرویو کرایا گیا ہے۔ سفارشی کلچر، تحفہ تحائف کی بنیاد پر مذکورہ شخص کو بھرتی کر کے ضلع بھر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوس کر دیا گیا ہے۔اس نا انصافی اور میرٹ کی پامالی میں وزیر سیاحت فدا خان فدا ڈائریکٹ کردار ہیں۔
گریجویٹ ایسو سی ایشن غذر نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری طور پر اس تقرر نامے کو معطل کرنے اور اس میں ملوث کردار کے خلاف کاروائی عمل میں لائے نہ ہونے کی صورت میں ایسوسی ایشن کی وساطت سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ