ہنزہ نیوز اردو

محکمہ زراعت ہنزہ ٹن بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت 80ہزار سے زائد مختلف پھلدار درختان مفت تقسیم کرے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) محکمہ زراعت ہنزہ ٹن بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت 80ہزار سے زائد مختلف پھلدار درختان مفت تقسیم کرے گا اس حوالے سے محکمہ زراعت کے زیر نگرانی ہنزہ بھرکے مختلف عوامی تنظمات، ایل ایس اوزنمبرداران اور دیگر عمائدین کے اہم اجلاس ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں 80ہزار سے زائد پھلدار درختاں تقسیم کرنے پر غور کیا گیا۔ ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ راجہ مظفر ولی نے اجلاس میں کہا کہ درختاں بلین ٹریز سونامی پروجیکٹ کے تحت بغیر معاوضہ عوام کو ایک پالیسی کے مطابق تقسیم کرد یا جائے گا جس کے تحت کاشکاروں پر لازم ہو گا کہ زمین کے مطابق بذریعہ ایل ایس اوز اور دیگر تنطمات زمیندار انفرادی و اجتماعی سطح پر درختاں تقسیم کر دیا جائے گا اور زمیندار اس پھلدار درختاں کی مکمل طور پر نگرانی کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو کامیاب کرئیگا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کو بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مال مویشی کو باغات اوردیگر زیر کاشت زمینوں پرآزاد چرائی پر دفعہ144لگایا جائے گا درختوں کو نقصان ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا بحثیت مسلمان ایک صدقہ جاریہ ہے جبکہ اس کی وجہ سے ایک تو ماحول کی صفائی ستھرائی پر اثر انداز ہوگا جبکہ دوسری جانب شجرکاری کی وجہ سے گھر کے درواازے پر روزگار کا زریعہ بن سکتا ہے۔ اجلاس میں مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں گلوبل وارمنگ ایک چیلنج بن چکا ہے جس کے لئے لازمی ہے کہ ماحول کو بچانے کے لئے درخت اُگایا جائے جائیگا جبکہ خوش قسمتی سے ضلع ہنزہ کے عوام نے ماحول کو صاف بنانے کے لئے پلاسٹک فری ضلع بنانے کا عہد کیا ہے جس کے لئے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اجلاس میں مزید کہا کہ جس زمیندار کو پودا دیا جائے گا محکمہ زراعت کے نمائندے ان کے ساتھ دینگے اور پودے کو ضائع نہ کر نے کے لئے محکمہ کی جانب سے جاری شدہ قاعدہ قانون کے تحت یقنی 12×8کا فیصلے پر درخت لگایا جائے گا جبکہ وہ زمیندار جو درخت لیجائیگا اس کی باقاعدگی سے رجسٹریشن بھی کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ درختاں کو صاف و شفاف انداز میں تقسیم کرنے کے لئے دیہی سطح پر نمبردارادن ایل ایس اوز ٹی ایم ایس کے علاوہ ضلع بھر کے والنٹرز، بوائے سکاوٹس کے زریعہ مکمل طور پر محکمہ کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق پودے تقسیم کرنے میں پنا کردار ادا کرئینگے۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین ایل ایس اوز کے نمائندوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے شجرکاری مہم میں گزشتہ کئی سالوں سے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہوئے علاقے کو سرسبز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ رواں سال حکومت کی جانب سے دی جانے والی پھلدار درختاں معیاری سطح کے ہوں جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ملے بلکہ اس پروجیکٹ سے ماحول میں تبدیلی کے ساتھ حکومتی مشن کو بھی کامیابی مل سکیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ