ہنزہ نیوز اردو

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی ناقص پالیسی،تعلیمی سال کے اختتام کے قریب کالجوں کے لیکچرز کا مختلف گلگت بلتستان کے کالجوں میں تبادلے، طلباء کا مستقبل داو پر، نوٹیفکیشن تعلیمی سال نو تک روکنے کی اپیل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی ناقص پالیسی،تعلیمی سال کے اختتام کے قریب کالجوں کے لیکچرز کا مختلف گلگت بلتستان کے کالجوں میں تبادلے، طلباء کا مستقبل داو پر، نوٹیفکیشن تعلیمی سال نو تک روکنے کی اپیل۔۔۔۔ 
کالج طلباء کے مطابق تعلیمی سال کے اخر اخر میں بغیر سوچے گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے کالجوں کے تقریباً30سے زائد پروفیسرز اور لیکچرز کے تبادلے کر دیں گئے ہیں تعلیمی سال کے اختتام کے قریب یعنی اپریل اور مئی میں امتحانات عنقریب ہونے والے ہیں اُن دنوں لیکچرز اور پروفیسرز کے تبادلے کرنے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلوار کرنے کی مترادف ہیں۔طلباء نے کہا کہ تعلیمی سال کے شروعات میں لیکچرز طلباء کو پڑھانا شروع کرتے ہیں اور اُسی لیکچرز سے طلباء عادی ہوتے ہیں جبکہ سال کے اختتام پر دوسرے لیکچرز کی تعیناتی سے طلباء کی پہلی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہیں طلباء نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی لیکچرز اور پرفیسرز کے تبادلوں کو روکتے ہوئے نوٹیفیکشن پر عمل در آمد اپریل، مئی میں ہونے والی امتحانات کے بعد یا تعلیمی سال نومیں کروایا جائے تاکہ طلباء کا تعلیم متاثر نہ ہو ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ