ہنزہ نیوز اردو

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشین ہنزہ عملے کی کاروائی،روڈ پرمنٹ،گاری فٹنس اور بغیر منظوری اڈہ کھولنے پر مشہ بروم سمیت سلک روڈ اور فیصل مور ٹرنسپورٹ دفاتر تاحکم ثانی بندکرد یا نوٹس جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشین ہنزہ عملے کی کاروائی،روڈ پرمنٹ،گاری فٹنس اور بغیر منظوری اڈہ کھولنے پر مشہ بروم سمیت سلک روڈ اور فیصل مور ٹرنسپورٹ دفاتر تاحکم ثانی بندکرد یا نوٹس جاری۔گٹی داس بابوسر میں ہونے والی انتائی دلخراش ٹریفک حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی اےکی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ نے گزشتہ روز ہنزہ تا پنڈی چلنے والی مختلف کمپنیوں کے بسوں کا معائینہ کرتے ہوئے تین ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسشین کے عملے نے میڈیا کے ساتھ خصوصاًگفتگو میں کہا کہ مشہ بروم اور سلک روڈ بسوں کا تفصیلی معائینہ کیا جس میں بسوں کی سیٹوں کی خستہ حالی کے علاوہ ٹائروں کی کمزوری کے علاوہ دیگرفیزیکل فیٹس کے حوالے سے معائینہ کرنے پر بسوں کی حالت نہایت خراب تھی جبکہ فیصل مور ٹرانسپورٹ کمپنی کی ضلعی انٹطامیہ اور ایکسائز کی جانب سے بغیر منظوری اڈہ چلانے پر تاحکم ثانی سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی احکامات اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی جانب سے بسوں کی فٹنس کا معائینہ مکمل ہونے تک تینوں ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کیا جا رہا ہے جس کے لئے اداہ ہذا کی جانب سے نوٹسزجاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے اپنی کا غذات کی جانچ پڑتال کریں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ