ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ضلع ہنزہ نگر نے ضلع ہنزہ کے اندورن چلنے والے ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 10فیصد کرایہ کا اعلان کر دی جس کے تحت ہیڈ کواٹر علی آباد سے کریم آباد، التت حیدر آباد مرتضیٰ آباد گنش اور دیگر علاقوں کے لئے کرایہ نامہ جاری کیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن /ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ہنزہ علی آباد سے کریم آباد10فیصد کرایوں میں اضافہ کے ساتھ نئی کرایہ 25روپے جبکہ ناصرآباد، 35، مرتضی آباد20، حسن آباد 10، التت30، گنش15اور آحمد آباد تک 50روپے مقرار کر دیا گیا ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسر نے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی سہولت کے خاطر کار، ہائیس ، پراڈو، کوسٹر اور دیگر معیاری گاڑیوں کی سپیشل بکنگ کا کرایہ نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلعی ہیڈ کواٹر علی آباد ہنزہ سے عطاآباد جھیل تک مختلف گاڑیوں کی بکنگ کے مطابق دوطرفہ 15سو سے لیکر 3500، جبکہ سوست کا بکنگ3ہزار سے 4ہزار، خنجراب ٹاپ تک دو طرفہ7ہزار سے 10ہزارچیپرسن دوطرفہ12ہزار، مقرار کر دیا گیا ۔ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے نہ صرف علی آباد سے بلکہ سوست سے خنجراب تک اسپیشل بکنگ کے مطابق دو طرفہ کے حساب سے 5ہزار سے لیکر 6ہزار، چیپرسن، 6سے 7ہزار، شمشال 5ہزار مقرار کر دیا ۔ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سید یاسر حسین نے کہا کہ ہم نے نہ صرف مقامی سطح پر سپیشل گاڑیوں کی بکنگ مقرارکر دی ہے بلکہ علی آباد سے گلگت ، سکردو، استور،نلتر۔پھنڈر کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کا ٹرانسپورٹ سپیشل بکنگ کا کرایہ بھی مقرر کر دیا ہے جو کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر اور گاڑیوں کے شیشوں پر بھی چسپاں کیا جائے گا تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ مسافروں کو بھی دوران سفر کسی قسم کی دیشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق کوئی بھی ٹرانسپورٹر اضافہ کرایہ یا بکنگ وصول کریگا ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے مسافروں کی تعاون درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خصوصااسپیشل بکنگ کے لئے جورقم مختص کیا ہے ان میں کار ، TZ، پراڈو، کوسٹر، ہائیس کے لئے مختلف سپیشل بکنگ کا کرایہ مقرار کردی جس کے لئے مسافروں کی تعاون درکار ہو گی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ