ہنزہ(سلیم برچہ) قومی ہیرو مشہور و معروف محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے علی آباد ہنزہ میں عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے شمعیں روشن کیں گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی کے چیف آرگنائزر باباجان نے کہا کہ جہاں گلگت بلتستان کے لوگ مہمان نوازی کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہیں وہاں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں بھی ہمیشہ صفحہ اول پر کھڑے رہے ہیں محمد علی سدپارہ نے ناصرف گلگت بلتستان میں موجود بلند پہاڑوں کو سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود آٹھ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے صاحب زادہ ساجد علی سدپارہ اپنے والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنے والد کی خواہش کو پورا کرے گا اور گلگت بلتستان کے عوام کا نام روشن کریگا اس موقع پر سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کو انکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت پیش کیا اور کہا کہ ہنزہ کے عوام اس دکھ کی کھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ