اسلام آباد۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ مقدس مہینہ اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام ایثار و قربانی، برداشت اور قوت ایمانی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیئے مشعل راہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں حضرت امام حسین علیہ سلام نے اسلام کی بقاء کی خاطر اپنی خاندان کے ہمراہ ظلم اور جبر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسلام کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ حضرت امام حسین علیہ سلام کی اس عظیم قربانی کو عالم انسانیت تا قیامت یاد رکھے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اپنے کشمیر ی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرر رہے ہیں۔ مودی آج یزید کا کردار ادا کررہاہے۔ آج کشمیر کے مسلمانوں کو کھانا، پانی اور ادویات بند کیا ہے اور قتل و عام کاسلسلہ جاری ہے جو کہ کربلا کا منظر پیش کررہاہے۔ انشاء اللہ جلد کشمیر سے بھی ظلم مٹنے کے قریب ہے۔ آئے آج پوری قوم اس مقدس مہینے میں آپس میں بھائی چارگی، اخوت، اتحاد بین المسلمین کا بہترین مثال قائم کریں اور گلگت بلتستان کی عوام آپس میں اتحاد اور امن کی فضا ء قائم کریں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ