ہنزہ نیوز اردو

مجھے الیکشن میں آنے کا خیال اس لئے آیا کہ کافی عرصے سے ہنزہ کی نمائندگی نہیں ہورہی تھی :آزاد امیدوار شیر غازی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( رحیم اللہ بیگ)ہنزہ حلقہ چھ کے آزاد امیدوار شیر غازی نے ہنزہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے الیکشن میں آنے کا خیال اس لئے آیا کہ کافی عرصے سے ہنزہ کی نمائندگی نہیں ہورہی تھی میرا پہلا کام ہنزہ کو اضافی سیٹ دلانا ہے آبادی کے عتبار سے ہم تین سیٹوں کا حق رکھتے ہیں اگر ہنزہ کے عوام نے مجھے ووٹ دیا تو میں اضافی سیٹ کے لئے کام کرونگا میں روایتی سیاست سے ہٹ کر نوجوانوں کے لئے کچھ کرنے کے عزم لے کر آیا ہوں دوسرا میرا مقصد ہنزہ کا فنڈ کو سہی معنوں میں خرچ کرنا ہے اس سلسلے میں ہنزہ سپریم کونسل کے نام پر ایک باڈی بنانا چاہتا ہوں ہنزہ سپریم کونسل کا کام صرف فنڈ ز کی تقسیم نہیں بلکہ ہنزہ کے حوالے سے قانون سازی کے لئے تجاویز اور ہنزہ کے لئے بہتر پالیسیز بھی بنانا ہوگا ،پروجیکٹ کی دیکھ بال بھی اس کی ذمہ داری ہوگی ہمارے نوجوان زیادہ پڑھے لکھے ہیں مگر ان کے معیار کے مطابق روزگار کے مواقعے نہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے میرا مقصد ان نوجوانوں کو گھر کے دہلیز پر روزگار فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا منشور ہے نوجوانوں کو آن لائن روزگار کی طرف روغب کرنا اور ان کو وہ سہولیات دینا ہے ہم آن لائن شکایات سیل بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کے پیچھے جانے کی ضرورت نہ ہو ، میرے منشور میں ماحولیات کے حوالے سے کام کرنا ہے گوجال میں صحت کے ایشوز کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں اس کے  ویب سائٹ پر میرے منشور کا تفصیلی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں بہت جلد اس کا پرنٹ بھی دستیاب ہوگا ویب سائٹ کے ردیعے اپنا منشور دینے کا بھی وجہ ہے ہنزہ میں شرح خواندگی بہت زیادہ ہے جن کے پاس سمارٹ فون ہے وہ باآسانی میرے منشور کا مطالعہ کرسکتے ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ