ہنزہ نیوز اردو

ماہ مقدس میں اشیاء خوردنی کی عدم فراہمی، ہنزہ یوٹیلٹی سٹور سیل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(بیورو رپورٹ) ماہ مقدس میں اشیاء خوردنی کی عدم فراہمی، ہنزہ یوٹیلٹی سٹور سیل۔۔، عوام کی جانب سے بار ہار مطالبات منظور نہ ہونے پر ہنزہ یوٹیلٹی سٹور کے حکام کی جانب سے ماہ صیام میں کھانے پینے کی اشیاء میں عدم فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے روشنی میں گزشتہ روز سٹی مجسٹریٹ ہنزہ سلمان علی برچہ سٹی تھانہ ہنزہ کے ایس ایچ او فدا حسین جعفری نے ہنزہ یوٹیلٹی سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ ضلع ہنزہ اور نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد ہیڈ کواٹر کا واحد یوٹیلٹی سٹور جس پر نہ صرف ماہ صیام میں اشیاء خوردنی کی فراہمی بلکہ گزشتہ کئی مہنوں سے یوٹیلٹی سٹور حکام سٹور میں سامان لانے میں ناکام ہو چکے تھے۔ جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے بذرئعہ میڈیا نہ صرف ضلعی انتظامیہ کو انتباء کیا تھا بلکہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن گلگت بلتستان کو اطلاع دینے کے باوجود سامان کی فراہمی میں ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ اور نگر کے دور افتادہ علاقوں سے انے والے روزہ داروں کے علاوہ عوام خالی یو ٹیلٹی سٹور دیکھ کر مایوس بازار سے خریداری کرنے پر مجبور تھے۔ گزشتہ دنوں سٹی مجسٹریٹ اور ایس ایچ او سٹی تھانہ اور عملے کی جانب سے کاروائی پر عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سٹور میں سامان نہ ہونیوجہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور تھے اور اس امید کے ساتھ دُور دارز سے انے والے عوام کم قیمت پر سامان لینے آتے تھے مگر سٹور خالی دیکھ کر انتہائی مایوسی کا سامان ہو رہے تھے اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے کاروائی احسن اقدام ہے اور عوامی اپنی ہی علاقوں میں ضرورت زندگی کے سامان کی خریداری کرئینگے۔جبکہ دوسری جانب مجسٹریٹ اور پولیس کی جانب سے دیگر دکانوں پر بھی چھاپے مار جہاں پر غیرمعیاری اشیاء رکھنے والے دکاندار، ہوٹل میں صفائی کے عدم انتظام کے علاوہ پٹرول پمپوں کا بھی معائینہ کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ کے لئے وارنیگ بھی جاری کردیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ