ہنزہ نیوز اردو

ماضی میں دیامیر کی ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دیا گیا۔ :ڈاکٹر محمدا قبال

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پریس ریلیز ) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمدا قبال نے کہا کہ ماضی میں دیامیر کی ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) بر سراقتدار آتے ہی دیامیر کو دیگر صوبوں کے برابر لانے میں جدوجہد جاری رکھا ہے۔ اب تک دیامیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے ہیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی دیا مر پر توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے صوبائی وزیر ترقی خواتین ثوبیہ مقدم سے ملاقات کے دروان کہا۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ چلاس بشمول بونر کے پرامن عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کوشاں ہے ۔ انشا اللہ بہت جلد میں خود بھی دیامر کا دودرہ کر کے وہاں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں گا۔دیامر کے مسائل کے تدارک کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اور سٹرکوں کی حالت زار کو بہتر بنا کر وہاں کے عوام کو سفری مشکلات کو کم کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی خواتین ثوبیہ مقدم نے صوبائی وزیر تعمیرات کا بونر دیامر مین 2عدد آر سی سی پل منظور کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ اور گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی میں محکمہ تعمیرات اور صوبائی وزیر تعمیرات کے کاوشوں کو سراہا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ