ہنزہ نیوز اردو

ماحول دوست سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے این ایل سی نے مشہور سیاحتی مقامات راکا پوشی نگر کے مقام پر صفائی مہم کا اہتمام کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

27 ستمبر 2019 :ماحول دوست سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون سے گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقامات راکا پوشی نگر کے مقام پر صفائی مہم کا اہتمام کیا ۔ یہ مہم عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے ۔این ایل سی نے نوجوانوں اور طلباء کو عوامی بیداری مہم کا حصہ بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی تاکہ سیاحتی مراکز کی قدرتی خوبصورتی کو پائیدار بنیادوں پر بر قرار رکھا جا سکے ۔ عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے ان مقامات تک مطالعاتی اور تفریحی دوروں کا انتظام کیا گیا جہاں ذیادہ آلودگی پائی جاتی ہے ۔ پہاڑوں سے لے کے ساحلی پٹی تک مختلف جگہوں کا انتخاب کیا گیا جہاں نباتات و حیوانات، سمندری حیات اور تاریخی مقامات کومختلف قسم کے خطرات درپیش ہیں ۔ مہم کے شرکاء نے تلف پذیر اشیاء اور مصنوعات کے استعمال پر زور دیا جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔یا د رہے کہ این ایل سی ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی وضع کر چکا ہے جس کی ترجیحات میں دوبارہ قا بل استعمال اشیاء، صاف توانائی، آبی تحفظ اور آلودگی کی موجودہ سطح کو کم کرنا ہے شامل ہے ۔گلگت بلتستان میں طلباء کومشہور سیاحتی مقام راکا پوشی نگرلے جایا گیا جہاں پر انھوں نے صفائی کا عملی مظاہرہ کیا اور وہاں پر موجودسیاحوں کو آگاہی فراہم کی ۔ اس قسم کے پروگرام گلگت، کے علاوہ مری، اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقد کے گئے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ این ایل سی سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہاہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ