ہنزہ نیوز اردو

لوکل گورنمنٹ کے لئے لمحہ فکریہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 چترال(منیر بیگ جوھر) اپر چترال سب تحصیل تورکھو کے دورافتادہ گاؤں اجنو جو تقریباً 290 گھرانوں پر مشتمل ہے ۔اس میں ایک عارضی ڈسپنسری موجود ہے جو ہفتے میں چار دن کھلتا ہے اس کی عمارت نہ ھونے کی وجہ سے کبھی کسی کے گھر کبھی کسی کے دکان میں اس مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے 2017 میں سابق ناظم محترم شیر عزیز بیگ صاحب نے عارضی ڈسپنسری کے لئے 741000 فنڈ مختص کی تھی اور ابھی تک یہ مکمل نہیں ھوا ھے یہ کس کی غلطی ھے حکومت کی یا متعلقہ ادارے کی حکومت تو فنڈ ریلیز کرتا ہے لیکن ادارہ کی ناقص سسٹم کی وجہ سے پورے علاقے میں لوکل گورنمنٹ کے تمام کام ناقص اور ادھورے پڑے ہیں لھذا محترم اے ڈی صاحب لوکل گورنمنٹ سے گزارش ہے کہ براہ کرم ان منصوبوں کا نوٹس لے لیں اور ان کی مکمل تحقیقات کریں نوازش ھوگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ