گلگت ( پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ بلتستان پولیس کی انتھک محنت اور کوششوں سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کیا ہے۔ایک بچے کا ہسپتال سے اغوا ہونا ایک امتحان سے کم نہ تھا ،بلتستان پولیس نے بچے کو بازیاب کر کے یہ ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان پولیس کسی بھی صوبے کی پولیس سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس نے بچے کو بازیاب کر کے نہ صرف اپنے دشمن بلکہ پوری قوم کے لئے یہ پیغام دیا کہ گلگت بلتستان پولیس کسی بھی قسم کے دشمن عناصر سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،اور ہمیں اپنی پو لیس پر فخر ہے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ