ہنزہ:(پریس ریلیز): ضلعے میں موجود سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کے سربرا ہاں کے ساتھ میٹنگ میں لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔
نصاب کے تحت طالب علموں کو ہوم ورک دیا گیا والدین بچوں کی مدد کریں ۔سماجی دوریوں کے اصول کو اپناتے ہوے اساتذہ طالب علموں کا کام کا معائینہ بھی کرنگے ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی سربراہی میں سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لاک داؤن کے دوران تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے ہوم ایجوکیشن کے اقدامات کی تعریف کی ۔ہر اسکول نے اپنے طالب علموں کو نصاب کے تحت ہارڈ اور سوفٹ طریقے سے ہوم ورک گھر گھر پہنچا دیا ہے ۔والدین سے خصوصی گزارش کی گیی ہے کہ وه اپنے بچوں کی تعلیم پر خصو صی دیں اور یقینی بنائیں کہ ہوم ورک مکمل کرا دیں اساتذہ سماجی دوریوں کے اصول کو اپناتے ہوے بچوں کی مدد کریں ۔ان کو ہوم ورک میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو ۔اس موقے پر سرکاری و پرائیویٹ اسکول کا ایک رابطہ کار گروپ بھی تشکیل دیا گیا ۔تاکہ بہتر طریقے سے اپس میں مل کر اس خصوصی حالامیں تعلیم کا تسلسل جاری رہے نیز اس موقے پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کیبل نیٹ ورک پر پی ٹی و ی کا پروگرام دی اسکول لازمی نشر کرینگے اور ساتھ کونسل اور اے سی صاحبان سے بھی گزارش کی گئی ہے کی وه بھی اس تعلیمی مہم میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ