گلگت (ہنزہ نیوز): چیف کورٹ ( عدالت عالیہ ) گلگت بلتستان نے پرائیویٹ سکولز کے فیسوں کے حوالے سے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز فیس لاک ڈاون کے دوران لیتے ہیں تو والدین عدالت میں شکایت کریں ، جبکہ محکمہ تعلیم نے عدالت عالیہ کو بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت کی ہدایات کی روشنی میں فیسوں میں رعایت سے متعلق پالیسی مرتب کررہی ہے جس کا اعلان جلد ہوگا ۔ عدالت نے محکمہ تعلیم سے گلگت بلتستان اسمبلی سے حالیہ دنوں منظور شدہ پرائیویٹ سکول ریگولیٹری ایکٹ سے متعلق پیراوائز کومنٹس مانگتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی۔ کورونا اور لاک ڈاون کے دوران پرائیویٹ سکولز کی جانب سے فیس لینے سے متعلق گلگت کے شہری منظر شگری اور صفدر علی صفدر کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں پرائیویٹ سکولز نے بھی فریق کے طور پر درخواست عدالت میں جمع کرادی ہے ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ