ہنزہ نیوز اردو

قراقرم کو آپریٹیو بینک مین برانچ گلگت کے سٹاف خالد حسین جٹل کا ہنزہ میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی گالا م

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ۔ر) قراقرم کو آپریٹیو بینک مین برانچ گلگت کے سٹاف خالد حسین جٹل کا ہنزہ میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی گالا میں حصہ لینے اور شاندار پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کرنے پر قراقرم کو آپریٹیو بینک مین برانچ گلگت کی جانب سے خالد حسین جٹل کو نقد انعامات دئیے گئے، اس حوالے سے قراقرم کو آپریٹیو بینک مین برانچ گلگت میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں منیجر قراقرم کو آپریٹیو بینک سید محمد شاہ، اکاؤنٹس سیکشن ہیڈ رہبر علی مغل، سید شبیر حسین، اورنگزیب، عارف حسین اور ارشاد حسین نے پیراگلائیڈنگ گالا میں حصہ لینے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر خالد حسین جٹل کو بینک کی جانب سے نقد انعامات دئیے۔ اس موقع پر منیجر قراقرم کو آپریٹیو بینک سید محمد شاہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بینک کے سٹاف نے اس بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ گالا میں حصہ لیابہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ قراقرم بینک کا نام بھی روشن کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ