ہنزہ نیوز اردو

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2020 میں حصہ لینے والے حلقہ نمبر چھ ہنزہ کے امیدواروں کے لئے ایک گرینڈ ڈبیٹ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ): قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2020 میں حصہ لینے والے حلقہ نمبر چھ ہنزہ کے امیدواروں کے لئے ایک گرینڈ ڈبیٹ جس کا عنوان ، (ہم آپ کو ووٹ کیوں دے ) منعقد کیا جس کا اہتمام قراقرم یونیوورسٹی ہنزہ کے سٹوڈنٹ نے کیا تھا جس میں ہنزہ بھر سے سول سوسائٹی ، سیاسی ، و سماجی لوگوں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ریحان شاہ ، ہنزہ قومی اتحاد کے امیدوار کامل جان ، آزاد امیدوار پروفیسر وفی آحمد ، آزاد امیدوار نور محمد ، آزاد امیدوار شیر غازی ، آزاد امیدوار رحمت علی ، آزاد امیدوار راجہ شہباز خان ، آزاد امیدوار احسان ایڈوکیٹ ، آزاد امیدوار پروفیسر ریاض حسین ، آزاد امیدوار حاجت محمد ، آزاد امیدوار باقر تہحان ، آزاد امیدوار سید ، عوامی ورکر پارٹی کے صدر ظہور کریم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ کی جانب سے تحسین جاوید نے اپنا اپنا منشور پیش کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ر عبید اللہ بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ اس ڈیبیٹ میں شامل نہیں ہوئے پروگرام میں سول سوسائٹی کی جانب سے امجد ایوب اور ہنزہ پریس کلب کی جانب سے اکرام نجمی نے پروگرام کے بہترین انعقاد پر یونیورسیٹی کے منتظمین کے کوششوں کو سہرا ہا اور ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے ڈائریکٹر رحمت کریم نے ڈبیٹ میں شرکت کرنے پر تمام امیدواروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ