ہنزہ نیوز اردو

عورت کیا ہے؟؟؟

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

عورت کیا ہے؟؟؟

عورت کیا ہے؟ عورت خدا کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔عورت دنیا کی آبادکاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ تقریباََ برابر کی شرکت ہے۔عورت مرد کے دل کا سکون ہے، روح کی راحت، ذہن کا اطمینان، بدن کا چین ہے۔عورت دنیا کے خوبصورت چہرہ کی ایک آنکھ ہے۔اگر عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کافی اندھی ہوتی۔عورت آدمؑ و حضرت حوا ؑ کے سوا تمام انسانوں کی ماں ہے۔اس لیے وہ سب کے لئے قابل احترام ہے۔عورت کا وجود انسانی تمدن کے لئے بے حد ضروری ہے۔اگر عورت نہ ہوتی تو مردوں کی زندگی جنگلی جانورں سے بد تر ہوتی۔عورت اپنے بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے۔شادی کے بعد اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے۔ماں بن کر اولاد سے محبت کرتی ہے۔اس لیے عورت دنیا میں پیار و محبت کا ایک تاج محل ہے۔عورت اگر بیٹی ہے تو رحمت، بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث اور اگر ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت لیکن فاطمہ الزہرا ؓ کی شان دیکھئے اس باپ کے لئے رحمت جو خود دونوں جہانوں کے لئے رحمت للعالمین ہے۔اس شوہر کے لئے نصف ایمان جو خود کاملِ ایمان اور آپکے قدموں تلے ان بیٹوں کی جنت ہے جو خود جنت کے سردار ہیں۔عورت کیا ہے؟ عورت، کسی کی ماں، کسی کی بہن، کسی کی بیٹی، کسی کی بیوی، کسی کی عزت، عورت جس کو مرد ریشم کا دھاگہ سمجھتا ہے اصل میں عورت فولاد کی وہ چٹان ہے جو سارے دکھ درد برداشت کرلیتی ہے لیکن آج کا مرد اس کو سمجھنے سے قاصر ہے۔
روایات سے ثابت شدہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عورت کو ”ٹیڑھی پسلی سے پید کیا ہے لیکن عورت کا ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہونا اعزاز ہے یا عیب؟؟؟ اس کو تحقیقی اور برابری والی سوچ کا ہونا لازمی ہے۔یہ بات تب ہی سمجھ آسکتی ہے جب اس روایت کے آگے والے الفاظ پر غور کیا جائے۔”اس کو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ ٹوٹ جائے گی۔“اس کا مطلب ہے عورت کو اپنے مزاج پر ڈالنے کی کوشش کرنا بیکار ہے۔ عورت کو اس کی فطرت کے ساتھ ہی قبول کیاجائے یہی بہتر ہے۔عورت فطرت کے اعتبار سے سب سے زیادہ توجہ چاہتی ہے۔اسکی سب سے زیادہ طلب یہی ہوتی ہے کہ اس کو سب سے زیادہ توجہ دی جائے۔اس کا شوہر اس کو سب سے زیادہ توجہ دے۔ اسکے حقوق میں کسی اور کو شامل نہ کرے۔دنیا کی کوئی بھی عورت چاہے وہ امیر ہو یا غریب، وہ ہر حال میں رہ سکتی ہے۔لیکن اپنے شوہر کی عدم توجہ برداشت نہیں کرسکتی ہے۔
آج کل ایک اور بڑا مسلہ ہے دیکھا جائے تو عورت کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ شوہر کی طرف سے اس کو عزت ملے جو کہ آج کل کے زمانے میں بہت ہی کم خاوندوں سے ملتی ہے۔سربراہ تو اللہ نے مرد کو ہی بنایا ہے اور عورت کو ماتحت بنایا ہے غلام نہیں مرد جب اپنے آپ کو سربراہ سمجھتا ہے تو وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ یہ میرے ماتحت نہیں یہ میری غلام ہے اور یہی سے ہی معاملہ خراب ہونے لگتا ہے۔ ہم اپنے اُپر سے ہی مثال لیتے ہیں، ہمارے ملک کا سربراہ یا وزیر اعظم جس کے ہم ماتحت ہیں لیکن غلام نہیں اگر وہ ہمیں اپنے ماتحت نہیں غلام سمجھنے لگے اور ہم پر ظلم کرے تو ہم بغاوت پر آنا شروغ ہوجائینگے۔بہت سے گھر اس لئے ہی تباہ ہوجاتے ہیں جہاں مرد اپنی منواتا تو ہے پر تمیز سے نہیں۔لڑائی جھگڑے کرکے شور شرابے کرکے منوانے لگ جاتا ہے عزت نہیں دیتا ہمارے نبی کریمﷺ عرب جیسے علاقے میں جہاں عورت کی کوئی حیثیت نہیں تھی جہاں بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ایسے معاشرے میں اپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ کے ساتھ کتنی زیادہ تمیز سے پیش آیا کرتے تھے اور آج ہم اپنے نبی محمد مصطفیؐ کی سیرت کو بھول بیٹھے ہیں اور زمانہ جاہلیت دوبارہ شروع کربیٹھے ہیں۔ہم خود آئے دن اپنے معاشرے میں دیکھتے رہتے ہیں۔محرم نا محرم میں فرق ختم ہوتا جارہا ہے۔عجیب عجیب کہانیاں دیکھنے۔۔سننے کو ملتی ہیں۔عزت عورت کو دیئے جانے والے تحفوں میں سب سے قیمتی اور نایاب تحفہ ہے۔مگر اتنا قیمتی اور نایاب تحفہ دینا ہر مرد کے بس کی بات نہیں۔عورت کے آنسو اس کی تکالیف میں اتنے نہیں نکلتے جتنے جب اس کی کوئی توہین کرے تو نکلتے ہیں۔اس لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی جو بھی اللہ نے ہمیں عطا کی ہے۔ان کے ساتھ عزت اور ادب سے پیش آئیں جس میں ہم بھی خوش اور وہ بھی خوش اور اللہ اور اس کے رسولﷺ بھی خوش رہیں گے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ