ہنزہ نیوز اردو

عوام کو موجودہ حالات میں بے بنیاد افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے موثر احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) دی ایچ او ہنزہ ہدایت علی نے کہا ہے کہ عوام کو موجودہ حالات میں بے بنیاد افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے موثر احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے جس میں میل جول کم کرنے ، غیر ضروری آمد رفت اور سفر سے اجتناب ، ہاتھوں کی صفائی اور شامل ہیں ہم نے علی آباد بازار میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بینر آویزاں کیا ہے اس کے علاوہ کریم آباد ہسپتال کو مخصوص کیا گیا ہے جس میں کرونا کے حوالے سے موثر انتظامات کردیا گیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر ہسپتالوں کا بھی رخ نہ کرے ہسپتالوں میں غیر ضروری ہجوم بھی نہیں کرنی چاہیے ہم اس وبا سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں جہان اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر اور پریشاں ہے وہاں ہر فرد خود سے احتیاطی تدابیر اپنائے اچھی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ پریس کلب میں کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں سمیت ہنزہ پریس کلب کی جانب سے کرونا آگاہی کے سلسلے میں منعقد میڈیا ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ