ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ مرتضیٰ آباد میں تاریخ کا پہلی بار کھلی کچہری عوام نے ڈی سی ہنزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کا انبہار کر دیا۔عوام مرتضیٰ آباد نے مرکزی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں سے التو لنک روڈ، واٹر چینلز کے علاوہ مقامی سطح پر ہونے والی مسائل سے آگاہ کیا۔ عوام مرتضیٰ آباد نے ڈی سی ہنزہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام مرتضی آباد نے اپنی مددآپ کے واٹر ااینڈ سینٹریشن کا منصوبہ ملکی و غیر ملکی نجی اداروں کی تعاون سے عنقریب اختتام کے مراحل میں ہے جہاں پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مقامی گورنمنٹ کی یقین دہانی پر پرُ امید ہے کہا گیا تھا کہ واٹر ایڈ سینٹریشن کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کے لئے جو بھی رقم درکار ہوگی تعاون کیا جائے گا مگر اعلان کے دو سال گزر گئے نہ وزیر اعلی بلکہ سیکرٹری ایل جی آینڈ آرڈی کی وعدے بھی وفاہ نہ ہودسکا ہم بذریعہ کھلی کچہری ڈی سی ہنزہ مرتضی آباد کے مختلف مسائل اور خصوصاً واٹرینڈ سینٹریشن کے لئے مختص رقم کو پورا کرنے می اپنا کردار ادا کرئے جبکہ دیگر علاقائی مسائل جو کہ ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی ہے لنک روٹس کی مرمت اورکشادگی کے علاوہ مٹلنگ کئی سالوں سے التوا ہے مکمل کرنے میں پنا کردار ادا کریں، اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے عوام مرتضی آباد سے وعدہ کرتے ہوئے کئی سالوں سے التو شدہ لنک روٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نامکمل سیکموں کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور ڈسپنسری میں ملازمین کی عدم حاضری پر بھی احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ مرتضی آباد کے محکمہ حیوانات اور عوامی ڈسپنسری میں ڈیوٹی یقینی بنایا جائے گا اگر کسی بھی عملے کے غیر حاضری ہونے پر مقامی نمائندے کے زریعے اے سی اور ڈی سی کو اطلاع کیا جا ئے گا تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لا یا جا سکیں۔ ڈی سی ہنزہ نے عوامی شکایات پر مرتضی آباد میں مختلف لنک روٹس کا معائینہ کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی احکامات جاری کر دیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ