ہنزہ (اجلال حسین) عوام شناکی کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا ڈی ایچ او ہنزہ نے پی پی ایچ آئی حکام خانہ آباد ڈسپنیسری کو ایمبولنس حوالہ کر دیا۔ گزشتہ دنوں شناکی مایون میں ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے شناکی ہنزہ خانہ آباد تا خضرآباد چار موضع جات کے عوام کیلئے ایمبولنس کا درینہ مطالبہ تھا ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر ہدایت علی نے گزشتہ دنوں خانہ آباد ڈسپنسیری جو کہ پی پی ایچ آئی کے زیر سرپرستی چلائی جارہی ہیں ایمبولنس کی چابی بمعہ دستاویزات حوالہ کر دیا۔ عوام شناکی نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایچ او ہنزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام شناکی جو کہ چار گاوں پر مشتمل کے کے ایچ سے کٹا ہوا آبادی ہے عوام کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے محکمہ ہذانے ایمبولنس فراہم کرتے ہوئے ہمارا درینہ مطالبہ پورا کیا انشااللہ ہم امید کرتے ہے کہ خانہ آباد حسین آباد اور مایون ڈسپنریوں میں کم از کم ایک ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لاتے ہوئے عوام کی مسائل کو مد نظر رکھیں گے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ