ہنزہ نیوز اردو

عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ 15اگست کو دکاندار ، ہوٹل مالکان سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ 15اگست کو دکاندار ، ہوٹل مالکان سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیئے اپنا کر دار ادا کریں ۔ جب تک عوام خود اپنے حقوق کا ادارک کر کے میدان عمل میں نہیں آئینگے تب تک ان کو ان کے بنیادی حق نہیں مل سکے گا ۔ گلگت بلتستان میں ایک مظبوط اپوزیشن جو کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں ہے جو کہ بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی مقصد کے عوامی خدمت کے لیئے بر سر پیکار ہے اور اب تک امن و امان ، ہسپتالوں سے فیسوں کا خاتمہ اور سبسڈی کی بحالی میں کامیاب عوام کے تعاون سے ہو ئی ہے ۔ اس بار جو احتجاج کیا جا رہا ہے اس کا تعلق ہماری آنے والی نسل کے مستقبل کے ساتھ وابسطہ ہے اور اپنی نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیئے جی بی کے عوام میدان میں آئیں اور اپنے قانونی اور انسانی حقوق کے لیئے کام کریں تا کہ ان کا حق سلب نہ ہو سکے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ