ہنزہ نیوز اردو

علماء اور دیگر مذہبی لیڈرران کرونا وائریس سے بچاو کے لئے عوام میں آگاہی مہم چلانے کیلئے شعور دلایا جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین)علماء اور دیگر مذہبی لیڈرران کرونا وائریس سے بچاو کے لئے عوام میں آگاہی مہم چلانے کیلئے شعور دلایا جائے چونکہ اس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی پمپلیٹ تقسیم کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کے زیر نگرانی کرونا وائریس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ضلع ہنزہ میں کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور دعا ہے کہ نہ صرف ہنزہ گلگت بلتستا ن بلکہ پاکستان اور دنیا کے عوام اس وبائی بیماری سے اللہ تعالی بچائیں۔اجلاس میں شریک مذہبی لیڈارن نے کہا کہ اس وقت پوری دنیامیں ایک خطرناک وبائی وائریس کی وجہ سے پریشان ہے ہم دعا کرتے ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے انسان ایسے آفتوں سے اللہ تعالی بچائیں چونکہ یہ صرف اور صرف انتظامیہ یا حکومت کی نہیں بلکہ اس میں ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ماہرین صحت نے اس وبائی بیماری پر کنٹرول اور احتیاطی تدابیر کے لئے جس انداز میں عوام کو آگاہی دے رہے ہیں ہم سب مل کر اُس پر عوام کو آگاہی دینا ہو گا چاہیے وہ عبادت گاہوں میں ہو یا سکول اور دیگر اجتماعات ہم سب نے مل کر اس وبائی بیماری عوام کو بھی آگاہ کرنا ہے اور ہم سب کو بھی۔ اجلاس میں ڈی سی ہنزہ اور ڈی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تین درجن سے زائد افراد میں یہ وائریس پایا گیا ہے اور شفا بھی ہوچکے ہییں تاہم اس ممکنہ وائریس سے بچنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی شائع کر چکے ہیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں تاہم گلگت بلتستان میں بھی سرکاری سطح پر تین افراد میں یہ وائریس پایا گیا ہے جن کی علاج جاری ہے ہم عوام الناس سے التماس کرتے ہیں کہ ہم سب ملکر اس مرض سے دُور رکھنے کے لئے ماہرین صحت کیجانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں چونکہ اس بیماری میں علاج سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ