گلگت(بیورو چیف) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ علاقے کے مسائل میرے مسائل ہے۔ عوام کے تعاون سے حلقہ3کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ سابق دور حکومت میں حلقہ 3مسائل میں گھیرا ہو ا تھا۔ عوام نے مجھے منتخب کیا اب میرا فرض ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کروں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دینور میں شہید کپٹین قیوم کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ اور چیف انجینئر محکمہ ورکس رشید احمد بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس حلقے کی طرف توجہ ہی نہیں دیا تھا۔ حلقے میں مسائل ہی مسائل تھے مجھے یقین نہیں تھا کہ مسائل حل ہو نگے۔ لیکن عوام کے تعاون اور اللہ تعالی کے فضل کرم سے مسائل حل ہونے لگے ہیں۔ اس روڈ کی تعمیر کے لئے بڑی محنت کرنا پڑا۔ چونکہ عوام کو ذریعہ آمد ورفت کی ضرورت ہے ۔ جب تک ذریعہ آمد رفت نہ ہو تو عوام خوشحال نہیں ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا اس روڈ کی ٹنیڈر کا موقع آیا تو صوبائی صدر پی پی پی نے عدالت سے رجوع کیا تاکہ روڈ کا کام نہ ہوسکے لیکن معزز عدالت اور اللہ کے کرم سے ترقی کے دشمنوں کو منہ ی کھانے پڑی اور آج عوام کی دلی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ یہ ان پارٹی کی حالت ہے جو حلقے میں ایک کلوٹ بھی نہیں بناسکا آج حلقہ3میں ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر جل رہے ہیں۔ ایسے لوگوں عوام اور علاقے کے دشمن ہیں جو نہ تو خود کچھ کرتے ہیں اور نہ ہمیں کچھ کرنے دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ کوئی جھوٹے وعدے نہیں کئے۔ ہمارا دل صاف ہے ہم اس علاقے اور عوام کے لئے مخلص ہیں۔یہاں کی حالت دیکھ کر میں عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں عوام کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے اب میرا فرض ہے کہ ان کی آواز کو اسمبلی تک پہنچاوں۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ اس دو سال میں حلقہ 3میں2ارب سے زیادی سیکمیں آئی ہیں جس میں60کروڑ کی لاگت سے سلطان آباد تاکہ آغاخان ہسپتال آر سی سی پل بھی شامل ہے اور باقی 3سال میں مزید ترقیاتی کام ہو نگے۔ اُنہوں نے ریڈیو پاکستان دینور تا مشور چوک روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس روڈ کی تعمیر سے شاہراہ قراقرم اور عملدار روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا۔ اور دینور میں مذید3روڈ مختلف محلوں سے شاہراہ قراقرم تک تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا مذید اُنہوں نے کہا کہ اب ہمارا فوکس سیوریج سسٹم پر ہے انشا اللہ آیندہ سال سیوریج کے نظام پر کام کا آغاز ہو گا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے عوام خوش قسمت ہیں کہ اُنہیں ڈاکٹر اقبال ایماندار ، محنتی نمائندہ ملاہے۔ جس نے مختصر عرصے میں دینور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے دو سال پہلے عوام نے اپنے منتخب نمائندہ کو ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا تھا جس کا ثمر آج عوام کو مل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میرے حلقے میں بھی 50ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے یہ ہمارے دو سال کی کارکردگی ہے۔ لیکن بعض لوگوں کو یہ ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ہیں ان لوگوں نے گزشتہ 5سال گلگت بلتستان کو لاشوں کا تحفہ دیا تھا۔ کرپشن کی سرپرستی کیا تھا اب حق ملکیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ذرا یہ لوگوں بتائے کہ ہم نے کس کی زمین چھنی ہے ہم تو بنجر زمین کو سیراب کر رہے ہیں ان لوگوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کو خالصہ سرکار قرار دے کر پیسہ ہڑپ کیا ہے ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جس پارٹی نے 5سال میں ایک کلوٹ نہیں بنا سکی اس عوام نے مسترد کیا اور ہمیں منتخب کیا انشا اللہ اپنے دور میں انقلابی اقدامات کرینگے اور عوام ہمارے دور کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔آج وزیر اعلیٰ کی کاوشوں سے 8ارب سے بجٹ بڑھا کر 16ارب کر دیا گیا ہے میرٹ کا کام ہو رہا ہے عوام خوشحال ہے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے دلوں کی وزیرا عظم نواز شریف ہے۔ آج ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں امن قائم کیا ہے نو گو ایریاز ختم کئے ہیں جس کے باعث 20لاکھ سیاح گلگت بلتستان آئیں ہیں جس کی کریڈٹ مسلم لیگ (ن) اور یہاں کے عوام کو جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں سازشی عناصر کو دیکھ رہے ہیں جو حکومت اور علاقہ پرستی کے خلاف لکھ رہے ہیں ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائی کر کے انہیں گرفت میں لائیں گے۔ ڈپٹی سپیکر نے دینور میں مڈل سکول کو اگلے اے ڈی پی میں ہائی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ شہید کپٹین قیوم روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد حلقہ 3مین انقلاب آرہا ہے۔ عوام نے جس محنتی اور نڈر شخص کو چنا ہے اُس کا صلہ عوام کو مل رہا ہے گلگت بلتستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ واٹر سپلائی 33کروڑ کی سیکم حلقہ 3کو ملا ہے جو کہ ڈاکٹر محمد اقبال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ڈاکٹر محمدا قبال نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے خطے میں امن قائم کرنے کے لئے صوبائی وزیر کا اہم کردار رہا ہے جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔ اس محنتی نمائندہ کی وجہ سے آج حلقہ 3میں2ارب کا کام ہو رہا ہے مسلم لیگ (ن) عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا ہے عوام کے مسائل کو اُن کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے ۔ انشا اللہ صوبائی وزیر تعمیرات آیندہ 3 سال میں حلقہ 3کو ترقی یافتہ علاقے بنائیں گے۔ اس موقع پر علاقائی دھنوں پر مہمانوں کا استقبال بھی کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ