ہنزہ نیوز اردو

علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے تعاون سے نجی ادارہ ٹولیپ کے زیر اہتمام ہنزہ ٹیسٹ کے نام سے تین روزہ فوڈ فیسٹول کا انعقاد اج سے سیاحوں کی مسکن ہنزہ کریم آباد میں شروع ہوگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے تعاون سے نجی ادارہ ٹولیپ کے زیر اہتمام ہنزہ ٹیسٹ کے نام سے تین روزہ فوڈ فیسٹول کا انعقاد اج سے سیاحوں کی مسکن ہنزہ کریم آباد میں شروع ہوگا جس کے لئے سرکاری و نجی سطح پر تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فوڈ فیسٹول ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد زیرو پوائینٹ سے شروع ہو کر فورٹ چوک کریم آباد تک نہ صرف روایاتی کھانوں کے سٹال لگائے گے بلکہ پاکستانی کے مشہور پکوانوں کے سٹال لگائے جائینگے۔اس موقع پر نجی ادارے کے نمائندہ عامر سلطان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ٹیسٹ کے نام سے کی جانے والی تین روزہ فوڈ فیسٹول کا انعقاد علاقے میں ہونے والی سیاحت کو مزید پروان چڑھانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے تعاون سے تین روزہ فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا ہے جس میں نہ صر ف پاکستانی مشہور کھانوں کے سٹال لگائے گے بلکہ گلگت بلتستان اور ہنزہ کے روایاتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاح ملکی ہو یا غیر ملکی جن گلگت بلتستان کا رُخ کرتے ہیں تو اُن میں سے90فیصد سیاح ہنزہ دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے اسلئے ہمارا مقصدہے کہ سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے پہلے مرحلے میں ہم نے فوڈ فیسٹول کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری اور تیسری مرحلے میں اس کے علاوہ جیمز اینڈ جولری، ہیڈی کرافٹس کے علاوہ ضلع ہنزہ میں پکنے والی پھل اور فروٹ کے نمائشی سٹال بھی لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ فوڈ فیسٹول شام کے اوقات ہنزہ کریم آباد زیرو پوائنٹ سے فورٹ چوک تک لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ملکی و غیر ملکی سیاح اپنی ٹرانسپورٹ کو زیر و پوائنٹ پر کھڑے کرئینگے اور مختلف سٹال کا معائینہ کرتے ہوئے فورٹ چوک کریم آبادتک ہنزہ ٹیسٹ سے لطف اندوز ہو جائینگے اور یہ فوڈ فیسٹول رات گیارہ بجے تک جاری رہے گی جبکہ اسی دوران ہرقسم کی ٹریفک سواء ایمرجنسی کے بند کر دیا جائیگا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ