ہنزہ نیوز اردو

عطا آباد 32 میگاؤاٹ ہماری حکومت نے میگا پروجیکٹ دیا ہے لیکن تبدیلی سرکار اس اہم منصوبے کے لئے فنڈز جاری نہیں کررہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہنزہ میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سردیوں تک ہنزہ میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے گا فوری طور پر بجلی کے بحران پر قابو کرنے کے لئے ڈیزل جرنیٹر کے لئے فنذز جاری کئے جاینگے عطا آباد 32 میگاؤاٹ ہماری حکومت نے میگا پروجیکٹ دیا ہے لیکن تبدیلی سرکار اس اہم منصوبے کے لئے فنڈز جاری نہیں کررہی ہے یہ اہم منصوبہ ہے اس سے پورے گلگت کے لئے بجلی فراہم ہوسکتی ہے گور سے شناکی کے لئے ٹرانسمیشن بجھا رہے ہیں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسیران ہنزہ کا معاملہ عدالتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ان کا جو سزا ملی ہے وہ ان کے جرم سے بڑھ کر ہے ابھی ہمارے علم میں آیا ہے کہ ان میں سے بہت سے قیدی بیمار ہیں اور وہ اپنا علاج بھی نہیں کر آسکتے ہماری حکومت ان کی بھر پور مدد کرے گی اور ان کا پے رول پر علاج کیا جائے گا اس سلسلے میں جو اپیل دائر ہے اس میں صوبائی حکومت ان کا بھر پور دفا کرے گی ہنزہ میں نمائندگی کے حوالے سے کہا کہ سپریم ایپلیٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 15 روز میں الیکشن کمشن ہنزہ میں الیکشن کرائے اس وقت صوبے میں الیکشن کمشنر نہیں تھا قانون کہتا ہے کہ جنرل الیکشن میں اگر 90 روز رہتے ہیں تو اس وقت ضمنی الیکشن نہیں ہوسکتے ہیں لیکن اب جنرل الیکشن میں کافی وقت ہے ہم نے الیکشن کمشن کو کہا ہے کہ ہنزہ میں ضمنی الیکشن منعقد کرائے لیکن اس میں بھی پرنس سیلم کی اپیلیں جو ایپلیٹ کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں ہمیں ان کی قانونی پہلووں کو دیکھنا ہوگا

مزید دریافت کریں۔