ہنزہ نیوز اردو

عطا آباد ٹنلز کا صفائی مہم کا آغاز اسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذولقرنین خان کی سربراہی میں شروع کردیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) ہنزہ عطا آباد جھیل سے متصل کے کے ایچ پر موجود عطا آباد ٹنلز کا صفائی مہم کا آغاز اسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذولقرنین خان کی سربراہی میں شروع کردیا گیا اس صفائی مہم میں اس ڈی او گوجال سید سجاد حسین تحصیلدار گوجال نعلیمہ ویسٹ منیجمنٹ کے بیگ اور اسمائیلی والنٹیر تحصیل کا عملہ پویس کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا اس موقعے پر اسٹنٹ کمشنر گوجال نے کہا کہ اس صفائی مہم کا مقصد لوگوں میں ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے میں مقامی اور ملکی سیاحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاحتی مقامات پر گندگی مت پھیلائے بلکہ کوڑا کرکٹ کے لئے ویسٹ منجیمنٹ نے جو ڈسٹ بین لگائے ہیں ان کا استعمال کرے ہم پورے گوجال کو کلین اینڈ گرین رکھنا چاہیے ہیں ایس ڈی پی او سجاد حسین نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے کو صاف رکھنے کے لئے اپنا فرض ادا کریں عوامی حلقوں نے اسٹنٹ کمشنر گوجا ل کے اس کام کو سہراتے ہوئے امید ظاہر کیا ہے کہ اس مہم کو پورے گوجال سطح پر وسعت دی جائے اور اس کے ساتھ عوامی نوعیت کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کرینگے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ