ہنزہ ( ر حیم اللہ بیگ ): چیرمین واپڈا لفٹینٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل پر پچاس میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا بجلی گھر تین سے چار سال کے عرصے میں تعمیر ہوگئ جس کا فزبلٹی چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا واپڈا نے اپنے فنڈ سے اس کی فزبلٹی اور سروے کے لئے چالیس سے پچاس ملین روپوں کا بندوبست کیا ہے اس پر سروے کا کام کا آغاز ہوچکا اس کے بعد ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ہے ہنزہ کا نام پوری دنیا میں مشہور ہے پاکستان کے بقا و سلامتی کے لئے جس قدر یہاں کے لوگوں کی قربانیاں ہیں وہ قابل تحسین ہیں پوری دنیا میں آپ لوگوں نے اپنا مقام اونچا بنایا ہے ہنزہ کا نام سنتے ہی ایک ایسا انسان کا خاکہ ذہین میں آتاہے جو محنتی ہے ملنسار ہیں چیرمین واپڈا کی حیثیت سے عطا آباد کے علاوہ کسی اور مناسب جگے پر بھی ایک دو پروجیکٹ چالیس پچاس میگاواٹ کا بنا نے کا وعدہ کرتا ہوں مذید انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے ابھی ایک سو پچاس ملازمتوں کا اشتہار جاری کیا ہے جس پر سارے کے سارے مقامی لوگوں کو لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے عطا آباد جھیل کا دورہ کے بعد ہنزہ کریم آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عمائدین ہنزہ سے ملاقات میں کہی عمائدین ہنزہ کی جانب سے صدر اسماعیلی ریجینل کونسل کرنل (ر) امتیاز الحق نے ان کو ہنزہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کو روایتی تحفہ پیش کیا اور ہنزہ میں بجلی کے بحراں سے آگاہ کیا اس کے اعلاوہ سابق سپیکر و سابق گورنر گلگت بلتستان وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے سنئر رہنما و امیدوار حلقہ چھے کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے بھی چیرمین واپڈا کو ہنزہ میں بجلی کے ایشوز سے آگاہ کیا آخر میں امجد ایوب نے عطا آباد ہیں خصوصی دلچسپی لے کر پچاس میگاواٹ بجلی گھر کا معائنے پر آنے پر چیرمین کا شکریہ ادا کیا گیا ان کے ہمراہ چیف سکریٹری گلگت بلتستان کپٹین (ر) خرم آغا اور واپڈا کے سنئر آفیسرز شامل تھے ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد کی جانب سے بھی چئرمین واپڈا کو سونئر پیش کیا گیا

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ