ہنزہ (پ ۔ر ) عطاآباد جھیل کے اطراف میں تعمیرات کے خلاف دفہ 140 نافظ کرنا انتہائی تشویش ناک اور قابل مزمت عمل ہے سینئر نائب صدر حیدر طائی پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ۔عطاآباد جھیل بننے کے بعد آئین آباد اور عطاآباد کے مقامی لوگوں کے گھربار اور زمین زیر آب آنے کی وجہ سے دربدر ہوچُکے ہیں ۔اِن کے پاس دس فیصد زمین بھی نہیں بچہ ہے اُس زمین پر تعمیرات کے خلاف دفہ 140 نافظ کرنا غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ماضی میں سابقہ حکومت نے بھی عطاآباد جھیل کے متاثرین کے ساتھ ظلم کیا ہے ۔سابقہ حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جِن کی وجہ سے آج متاثرین اپنے جائیز حقوق مانگنے کے لیے بھی کتراتے ہیں ۔ ماضی میں جب متاثرین عطاآباد جائز حقوق کے لیے روڈ پر نکلے تو اُن کو سرکاری گولیوں سے بھوند دیا گیا ۔ اِن جائز حقوق کو مسمار کیا گیا جیلوں میں بند کردیا گیا جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔ مگر مسلم لیگ ن ہنزہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیے گا ۔متاثرین کے جائز حقوق کے لیے مسلم لیگ ہنزہ دیوار بن کر کھڑا رہے گا ۔ دفہ 140کو نہیں ہٹایا گیا تو پاکستان مسلم لیگ ہنزہ متاثرین کا بھر پور دفہ کے لیے میدان میں آئے گا اور اِن کو جائیز حق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے۔اِس لیے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ دفہ 140کو جلد سے جلد ختم کریں ۔